کشمیری عوام کی جدوجہدِ حقِ خودارادیت کی حمایت پاکستان کے اصولی مؤقف کا حصہ ہے ،میر ظہور بلیدی کا یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پرپیغام

صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ حقِ خودارادیت کی حمایت پاکستان کے اصولی مؤقف کا حصہ ہے، جبکہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

کوئٹہ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ حقِ خودارادیت کی حمایت پاکستان کے اصولی مؤقف کا حصہ ہے، جبکہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور شہریوں کو درپیش مشکلات پر عالمی برادری کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔میر ظہور بلیدی نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے۔