کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد ان کے بنیادی حقوق اور آزادانہ مستقبل کی خواہش کی عکاس ہے، سردار عبدالرحمن کھیتران

سردار عبدالرحمن کھیتران نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد ان کے بنیادی حقوق اور آزادانہ مستقبل کی خواہش کی عکاس ہے۔ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نکالا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور شہریوں کو درپیش مشکلات …

کوئٹہ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):سردار عبدالرحمن کھیتران نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد ان کے بنیادی حقوق اور آزادانہ مستقبل کی خواہش کی عکاس ہے۔ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نکالا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور شہریوں کو درپیش مشکلات عالمی توجہ کی متقاضی ہیں۔

عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور مسئلے کے پُرامن حل کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر سنجیدہ کوششیں اور مؤثر سفارتی اقدامات ضروری ہیں تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کے تعین کا حق حاصل ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیری عوام کی امنگوں کا احترام اور ان کے بنیادی حقوق کی پاسداری مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔