انگلش پریمیئر لیگ ،مانچسٹر سٹی کی ٹیم سب سے زیادہ 21پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

مانچسٹر سٹی کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ پوزیشن پرموجود ہےجبکہ دفاعی چیمپئن آرسنل کے بھی 21 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ای ایس پی این کے مطابق اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد مانچسٹرسٹی کی ٹیم کے سب سے زیادہ 21پوائنٹس ہیں اور دفاعی چیمپئن آرسنل کے بھی 21 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور …

لندن۔27اکتوبر (اے پی پی):مانچسٹر سٹی کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ پوزیشن پرموجود ہےجبکہ دفاعی چیمپئن آرسنل کے بھی 21 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ای ایس پی این کے مطابق اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد مانچسٹرسٹی کی ٹیم کے سب سے زیادہ 21پوائنٹس ہیں اور دفاعی چیمپئن آرسنل کے بھی 21 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور دونوں ٹیمیں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ برائٹن اینڈ ہوو البیون 16 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے35 ویں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے ۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 128واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 19 جون 2026 کو کیا گیا تھا۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں نے اپنے 8،8 میچز کھیل لئے ہیں ۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم 8 میچز کھیل چکی ہے اور 7 میچز میں فتح حاصل کی ہے اور وہ سب سے زیادہ 21 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔ دفاعی چیمپئن آرسنل کی ٹیم نے بھی 8 میچز کھیلے ہیں اور 7 میں کامیابی حاصل کی ہے اوراس نے بھی 21 پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں اور تاحال دوسرے نمبرپر موجود ہے۔

برائٹن اینڈ ہوو البیون 16 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔اسی طرح لیورپول کی ٹیم کے 15 پوائنٹس ہیں اور وہ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔چیلسی کی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔برینٹ فورڈ،لیڈز یونائیٹڈ،نیو کیسل یونائیٹڈ اور آسٹن ولا کی ٹیموں نے بھی 8،8 میچز کھیل لئے ہیں اور 11،11 مساوی پوائنٹس ہونے کے ساتھ یہ ٹیمیں بالترتیب چھٹے ، ساتویں ،آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔ اسی طرح ہل سٹی ، ایورٹن اور اپسوچ ٹائون کے بھی 10،10 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب دسویں ،گیارہویں اور بارہویں نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کووینٹری سٹی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم ،ہل سٹی،اپسوچ ٹاؤن،لیدز یونائیٹڈ،لیورپول،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیو کیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ ،ٹوٹنہام ہاٹ پوراور سنڈر لینڈشامل ہیں۔