لاہور۔8جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نیسنٹرل پولیس آفس لاہور میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے بدھ کے روز ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ ترجمان کے مطابق لاہور کے اے ایس آئی شرافت علی کی سنیارٹی سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔کانسٹیبل مدثر ستار کی طبی مالی امداد کی درخواست پر اے آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات جاری کئے۔
سرگودھا کے کانسٹیبل تحسین عباس کے علاج معالجے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات جاری کئے۔چکوال کے سب انسپکٹر علی اکبر کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی ۔ڈیٹا انٹری آپریٹر غلام عباس کی مقدمہ کی تفتیش سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو ریلیف کے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن ، پروموشن، ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔