انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین و اہلخانہ سے ملاقات،ان کے مسائل سنے

مزید خبریں
لاہور۔24جولائی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی نے کانسٹیبل شان حیدر اور کانسٹیبل محمد کاشف کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے لیڈی سینئر کلرک شازیہ رفیق کی سرکاری رہائش گاہ کی مرمت کی درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ ریٹائرڈ لیڈی انسپکٹر زبیدہ خانم کی قانونی کارروائی سے متعلق درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ضروری کارروائی کرنے کا حکم دیا۔
ترجمان کے مطابق انسپکٹر بابر کی محکمانہ کارروائی سے متعلق درخواست پر آئی جی نے ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی موقع پر احکامات جاری کیے۔








