اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی)انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا گیا ،ناکے پر موجود اہلکاروں نے مکمل ٹریننگ کے بعد باڈی کیمرو ں کا استعمال شروع کر دیا ہے ،یہ کیمرے سیف سٹی کے ساتھ لنک ہو ں گے اور ناکوں پرشہریوں اورڈیوٹی …
آئی جی پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) سید اعجاز شاہ سے ملاقات،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی)انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا گیا ،ناکے پر موجود اہلکاروں نے مکمل ٹریننگ کے بعد باڈی کیمرو ں کا استعمال شروع کر دیا ہے ،یہ کیمرے سیف سٹی کے ساتھ لنک ہو ں گے اور ناکوں پرشہریوں اورڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ ہو گی ،ان کیمروں سے شہریوں کی طرف سے پولیس کے رویے کے متعلق شکایات کا ازالہ اور کرپشن کاخاتمہ کیا جا سکے گا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) سید اعجاز شاہ سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید بھی موجود تھے۔آئی جی اسلام آباد نے وفاقی وزیر داخلہ کو ناکوں پر مامور افسران کی وردی پر نصب کیے جانے والے باڈی کیمروں کے بارے میں بریف کیا ۔انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق محکمہ پولیس سے کرپشن کے خاتمے اور فرینڈلی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا گیا ہے ،اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس نے پہلے مرحلے میں اپنی مدد آپ کے تحت دس ویڈیو باڈی کیمرے خریدے ہیں جن میں سے پانچ مختلف ناکوں پر فراہم کر دیے گئے ہیں جبکہ پا نچ ویڈ یو کیمر وں کے لیے اہلکا روںکو ٹر یننگ دی جا ری ہے جو ایک دو دن میں نا کو ں پر فراہم کر دیے جا ئیں گئے ۔ انھوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو باڈی کیمرے اندھیرے میں بھی ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،ان ویڈیو کیمروں کی مدد سے ناکوں پر شہریوں اورڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے درمیان ہونے والی گفتگو کو ریکارڈ کیا جا ئے گا اس کے علاوہ یہ کیمرے سیف سٹی کے ساتھ بھی لنک ہوں گے ،ان ریکارڈ شدہ ویڈیوز کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر زونل ایس پی کے دفتر میں رکھا جائے گا۔آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ بہت جلد ضلع بھر کے تمام ناکہ جات پر یہ ویڈیو کیمرے فراہم کر دیے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں یہ ویڈیو کیمرے گشت پر مامور جوانوں اور تھانے کی سطح پر ڈیوٹی آفیسرز کو مہیا کیے جائیں گے جبکہ مستقبل میں ان کیمروں سے لاء اینڈ آرڈر کے موقعوں پر بھی مدد حاصل کی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شا ہ نے اسلام آباد پولیس کے ان اقدات کی بھرپور تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کو تھانہ جات کی سطح پر پھیلایا جائے تاکہ شہریوں کی طرف سے پولیس رویوں کے متعلق شکایات اور کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ اب وہ دن دور نہیں جب اسلام آباد پولیس نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر ماڈل پولیس کے طورپر ابھرے گی ،شہریوں نے آئی جی اسلام آباد کے اس اقدام کو بھرپور سراہا ہے ۔








