آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اردل روم اجلاس کا انعقاد

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے اردل روم کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا اور اے ڈی اسٹیبلشمنٹ عابدہ مظہر موقع پر موجود تھے جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع، یونٹس اور ونگز میں خدمات انجام دینے والے105 سب انسپکٹرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ترجمان پنجاب …

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے اردل روم کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا اور اے ڈی اسٹیبلشمنٹ عابدہ مظہر موقع پر موجود تھے جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع، یونٹس اور ونگز میں خدمات انجام دینے والے105 سب انسپکٹرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اجلاس میں گذشتہ پروموشن بورڈز میں ترقی سے محروم رہ جانے والے افسران نے اپنی درخواستیں اور گزارشات پیش کیں۔

اردل روم کے دوران ترقی سے محروم رہ جانے والے46 سب انسپکٹرز کی اپیلیں منظور کر لی گئیں،جن کے کیسز کو آئندہ پروموشن بورڈ میں زیر غور لایا جائے گا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب پولیس میں میرٹ، سنیارٹی اور شفافیت کی بنیاد پر پروموشنز کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ افسران کی ترقی میں شفاف کیریئر،مکمل سروس ریکارڈ، فیلڈ تجربہ اور انٹیلی جنس رپورٹس کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔آئی جی پنجاب نے مختلف عہدوں پر ترقی کے امیدوار افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اے سی آرز اور دیگر ضروری ریکارڈ بروقت مکمل رکھیں اور دیانتداری کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں۔