ہری پور۔ 26 فروری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید نے تربیلا ٹنل فائیو کا دورہ کیا جس کے دوران پراجیکٹ کے چیف انجینئر وسیم رضا نے پراجیکٹ کی سیکیورٹی اور ترقیاتی کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔آئی جی پی نے چائینزعہدیداران سے بھی میٹنگ کی اور انھیں سیکیورٹی کے حوالے سے درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل کی۔
انہوں نے چائینز عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تربیلہ غازی ٹنل فائیو پراجیکٹ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہمیت کا حامل ہے جو پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا،پاکستان میں مقیم چائینز کو تحفظ فراہم کرنا حکومت اور خیبرپختونخواہ پولیس کی اولین ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔