آئی سی سی آئی انتخابات،فائونڈر گروپ کا کلین سویپ، ایگزیکٹیو باڈی کی تمام نشستیں جیت لیں

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (آئی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات 2024-26 میں فائونڈرز گروپ نے بھاری اکثریت سے ایگزیکٹو کمیٹی کی تمام نشستیں جیت لیں۔چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فائونڈر گروپ کے سی ایم کلاس کے امیدوارواروں ناصر منصور قریشی، سردار طاہر محمود، محمد زکریا اے ضیاء، علی نواز، امیر رحیم قریشی، عتیق الرحمان خان، فیصل …

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (آئی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات 2024-26 میں فائونڈرز گروپ نے بھاری اکثریت سے ایگزیکٹو کمیٹی کی تمام نشستیں جیت لیں۔چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فائونڈر گروپ کے سی ایم کلاس کے امیدوارواروں ناصر منصور قریشی، سردار طاہر محمود، محمد زکریا اے ضیاء، علی نواز، امیر رحیم قریشی، عتیق الرحمان خان، فیصل مزمل، ملک عقیل احمد، محمد کلیم اللہ، محمد نجیب الٰہی ملک راجہ، نوید اختر ستی، ثناء اللہ خان، عمیر عبدالناصر اور عمر حسین ملک کامیاب رہے۔اے ایم کلاس کے امیدواروں عبدالرحمان صدیقی، ناصر محمود چوہدری، چوہدری محمد وسیم، ملک محسن خالد، طاہر ایوب، محمد عرفان چوہدری، محمد اسحاق سیال، محمد ذوالقرنین عباسی، روحیل انور بٹ، عمر خیام عباسی، آفتاب احمد گجر، چوہدری عبدالمجید، ندیم احمد، ملک عبدالعزیز اور محمد عمران نے فتح حاصل کی۔

صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری،سینئر نائب صدر فادحید،نائب صدر انجینئر اظہر اسلام نے فائونڈر گروپ کے امیدواروں کو انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبر کی حیثیت سے تاجر برادری کے مفادات کو فروغ دینے میں موثر کردار ادا کریں گے۔خالد اقبال ملک، چیئرمین، فائونڈر گروپ نے بھی آئی سی سی آئی کے نو منتخب ایگزیکٹو ممبران کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے آئی سی سی آئی کے تمام ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے ووٹوں کی طاقت سے فائونڈر گروپ کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی۔

سابق صدر آئی سی سی آئی اور سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری نے کہا کہ آئی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات میں فائونڈر گروپ کے کلین سویپ نے ظاہر کیا ہے کہ اسلام آباد کی تاجر برادری کو فائونڈر گروپ کی قیادت پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے اور وہ اس کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔ سابق صدورمیاں اکرم فرید، زبیر احمد ملک، خالد جاوید، عبدالرئوف عالم، طارق صادق، محمد اعجاز عباسی، وحید الدین اور چوہدری مسعود نے بھی نو منتخب ایگزیکٹو ممبران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔