آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ (کل) آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی

آکلینڈ ۔ 15 جنوری (اے پی پی) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ (کل) منگل کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی، گرین شرٹس کو ابتدائی میچ میں افغانستان انڈر 19 ٹیم کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، ابتدائی میچ میں شکست کے بعد گرین شرٹس کیلئے دوسرا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہو گیا ہے کیونکہ شکست …

آکلینڈ ۔ 15 جنوری (اے پی پی) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ (کل) منگل کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی، گرین شرٹس کو ابتدائی میچ میں افغانستان انڈر 19 ٹیم کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، ابتدائی میچ میں شکست کے بعد گرین شرٹس کیلئے دوسرا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہو گیا ہے کیونکہ شکست کی صورت میں اس کے اگلے راﺅنڈ میں پہنچنے کے امکانات بھی کم ہو جائیں گے اسلئے ایونٹ میں کم بیک کرنے کیلئے گرین شرٹس کے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا اور آخری میچ 19 جنوری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

مزید خبریں