وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سینئر اینکر پرسن کرن آفتاب کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سینئر اینکر پرسن کرن آفتاب کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر اینکر پرسن کرن آفتاب کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سوگوار خاندان بالخصوص کرن آفتاب سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والد کا سایہ زندگی کی ایک عظیم نعمت ہے اور اس کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین

مزید خبریں