ورلڈ ڈس ایبل سنوکر چیمپئن شپ، شہزاد بٹ فائنل میں پہنچ گئے
ورلڈ ڈس ایبل سنوکر چیمپئن شپ، شہزاد بٹ فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
لاہور۔20جون (اے پی پی):ورلڈ ڈس ایبل سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے شہزاد بٹ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سیمی فائنل میں شہزاد بٹ نے چین کے یوان ہوان ہی کو 1-3 فریمز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ شہزاد بٹ نے پورے میچ میں عمدہ کھیل پیش کیا ۔
فائنل میں شہزاد بٹ کا مقابلہ تھائی لینڈ کے دفاعی چیمپئن سونگ کیاٹ رائیبنکو سے ہوگا، جو گزشتہ سال بھی ورلڈ ڈس ایبل سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔چیمپئن شپ کا فائنل اتوار کی صبح 8 بجے کھیلا جائے گا۔
شہزاد بٹ نے ٹورنامنٹ کے دوران اب تک بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ہائسٹ بریکس بھی اپنے نام کی ہیں۔ انہوں نے 71 اور 81 پوائنٹس کی شاندار بریکس کھیل کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔فائنل سے قبل شہزاد بٹ نے قوم سے اپنی کامیابی کے لیے دعائوں کی اپیل کی ہے تاکہ وہ عالمی اعزاز پاکستان کے نام کر سکیں۔







