این ڈی ایم اے کےنیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ 12 سے24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں متوقع موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
این ڈی ایم اے کےنیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ 12 سے24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں متوقع موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):این ڈی ایم اے کےنیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ 12 سے24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں متوقع موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔ ہفتہ کواین ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال این ای او سی کی جانب سے3سے4ماہ قبل جاری موسمی جائزہ کے عین مطابق ہے۔این ڈ ی ایم اے ممکنہ موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہی یقینی بنا رہا ہے۔قبل از وقت موسمی جائزہ متعلقہ اداروں کے لیے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور بر وقت تیاری یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔
آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے پیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اسلام آباد سمیت پنجاب میں راولپنڈی، مری، اٹک، چکول، تلہ گنگ،منڈی بہاولدین،سرگودھا،گوجر خان،گجرات، جہلم، سیالکوٹ،گوجرانوالہ،حافظ آباد،لاہور،فیصل آباد،سرگودھا،خوشاب، جھنگ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان،قصور، اوکاڑہ،ساہیوال،ملتان، بہاولپور اوررحیم یار خان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقوں گلگت، اسکردو،دیامیر، استور، غزر، ہنزہ، گھانچے،شگر، نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ،باغ، کوٹلی، پونچھ، ہٹیاں میرپور،اور بھمبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال/گلاف کے خطرے سے متعلق بھی الرٹ جاری ہے۔گلوف کے باعث اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور ملبے کے ریلوں کا خطرہ موجود ہے۔خیبرپختونخوا میں چترال،دیر،سوات، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی،مردان،چارسدہ،پشاور،کوہاٹ،پاراچنار، کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیر ستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
بلوچستان میں تربت، کیچ، آواران، خضدار اور ژوب کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔سندھ میں جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، گھوٹکی، کشمور،شکار پور، شہید بینظر آباد اور کراچی کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں، آندھی جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔سیاح اور مسافر شدید بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے فوری رابطہ اور تعاون کریں۔بارش، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر رابطہ سڑکوں کی بندش کا بھی خطرہ موجود ہے۔ سیاح اور مسافر شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔ عوام این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ”سے بروقت معلومات حاصل کریں۔ این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔







