بلاوائیو ۔2فروری (اے پی پی):زمبابوے میں جاری سولہویں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل(منگل کو)دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کوئنزسپورٹس کلب، بلاوائیومیں کھیلا جائے گا ۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق سولہویں انڈر 19 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ زمبابوے میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل …
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل منگل کو آسٹریلیا اور انگلینڈکے درمیان بلاوائیو میں کھیلا جائے گا

مزید خبریں
بلاوائیو ۔2فروری (اے پی پی):زمبابوے میں جاری سولہویں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل(منگل کو)دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کوئنزسپورٹس کلب، بلاوائیومیں کھیلا جائے گا ۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق سولہویں انڈر 19 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ زمبابوے میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
سپر سکس مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ،انگلینڈ،بھارت اور افغانستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ، منگل کو ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیمیں کوئنز سپورٹس کلب، بلاوائیومیں پنجہ آزمائی کریں گی ، آسٹریلیا کی ٹیم اولیور پیک کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ انگلینڈ کو تھامس ریو لیڈ کریں گے.
آسٹریلوی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے ، ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل 4فروری کو بھارت اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے مابین ہرارے سپورٹس کلب،ہرارے میں کھیلا جائے گا ، بھارتی ٹیم کو آیوش مہاترے کو لیڈ کریں گے جبکہ افغانستان ٹیم محبوب خان کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اب تک ناقابل شکست ہیں ، ورلڈ کپ کا فائنل 6 فروری کو ہرارے سپورٹس کلب،ہرارے میں کھیلا جائے گا ۔








