آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ءکی لانچنگ تقریب، میگا ایونٹ 13 جنوری سے 3 فروری تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا، ویسٹ انڈیز ٹائٹل کا دفاع کرے گا ویلنگٹن۔ 30نومبر (اے پی پی) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ءکی لانچنگ کر دی گئی، ٹورنامنٹ کے شروع ہونے میں 43 دن باقی رہ گئے، ایونٹ 13 جنوری سے 3 فروری تک نیوزی …
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ءکی لانچنگ تقریب

مزید خبریں
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ءکی لانچنگ تقریب، میگا ایونٹ 13 جنوری سے 3 فروری تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا، ویسٹ انڈیز ٹائٹل کا دفاع کرے گا
ویلنگٹن۔ 30نومبر (اے پی پی) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ءکی لانچنگ کر دی گئی، ٹورنامنٹ کے شروع ہونے میں 43 دن باقی رہ گئے، ایونٹ 13 جنوری سے 3 فروری تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ویسٹ انڈین ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ برس شیڈول انڈر 19 ورلڈ کپ کی لانچنگ تقریب جمعرات کو ویلنگٹن میں منعقد ہوئی جس میں نیوزی لینڈ کرکٹ کے وزیر کھیل ہون گرانٹ روبرٹسن، آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن، نیوزی لینڈ کرکٹ چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ اور ایونٹ برانڈ ایمبیسڈر کورے اینڈرسن سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ انڈر 19 ورلڈ کپ کئی وجوہات کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے ، اسی کے ذریعے سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر سینئر ٹیم میں شامل ہونے کا موقع ملتا ہے، ہم نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں جو کہ تیسری بار میگا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔








