آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں (کل) مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا

141
ICC U-19 World Cup

جوہانسبرگ۔23جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں کل(بدھ کو )مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ سری لنکا اور نمیبیا، دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ تیسرے میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے جنوبی افریقا میں جاری ہیں ۔ میگا ایونٹ میں بدھ کو گروپ سی میں سری لنکا اور نمیبیا کی انڈر 19 ٹیمیں ڈائمنڈ اوول ، کمبرلی میں مدمقابل ہوں گی ، اسی روز دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ کے مابین سینویس پارک، پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز کا تیسرا اور آخری میچ جس میں گروپ ڈی کی ٹیمیں پاکستان اور نیپال بفیلو پارک، ایسٹ لندن کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی

انڈر 19 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ 6 فروری ،دوسرا سیمی فائنل میچ 8 فروری جبکہ فائنل میچ 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔