دبئی۔1ستمبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، انگلش کپتان جو روٹ ٹیسٹ کے نمبر ون بلے باز بن گئے۔ بدھ کو آئی سی سی نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ کا اعلان کیا جس کے مطابق کین ولیمسن دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ تیسرے اور مارنوس لبوشین چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔ بھارت کے روہت …
آئی سی سی رینکنگ، جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ کے نمبر ون بلے باز بن گئے

مزید خبریں
دبئی۔1ستمبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، انگلش کپتان جو روٹ ٹیسٹ کے نمبر ون بلے باز بن گئے۔
بدھ کو آئی سی سی نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ کا اعلان کیا جس کے مطابق کین ولیمسن دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ تیسرے اور مارنوس لبوشین چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔ بھارت کے روہت شرما ترقی پا کر پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے پر ویرات کوہلی چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ساتواں نمبر برقرار ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ بائولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔
بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے، نیوزی لینڈ کے ٹم ساوتھی تیسری اور جوش ہیزل ووڈ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ترقی کرکے پانچویں اور پاکستان کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی 8 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ ٹیسٹ کے بہترین آل رائونڈر کی رینکنگ میں ویسٹ انڈین جیسن ہولڈر کی پہلی پوزیشن ہے۔








