سابق انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار احمد چیمہ نے کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی دعوت پر پی ایم اے کا دورہ کر کے کیڈٹس کو خصوصی لیکچر دیا
سابق انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار احمد چیمہ کا پی ایم اے کا دورہ

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 6 جولائی (اے پی پی):سابق انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار احمد چیمہ نے کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی دعوت پر پی ایم اے کا دورہ کر کے کیڈٹس کو خصوصی لیکچر دیا۔ منگل کو ترجمان ڈی آئی جی ہزارہ کے مطابق دورہ کے دوران انہوں نے ڈی آئی جی ہاؤس ایبٹ آباد میں ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی سے ملاقات بھی کی ۔
اس موقع پر ذوالفقار احمد چیمہ نے ایبٹ آباد میں بطور ڈی آئی جی ہزارہ اپنی تعیناتی کے دوران کی یادیں تازہ کیں اور اپنی نئی کتاب ”سمجھتا ہوں جسے حق“ بھی ڈی آئی جی ہزارہ کو پیش کی۔ کتاب میں انہوں نے ایبٹ آباد کا خصوصی ذکر کیا جنہوں نے 2005ء میں بطور ڈی آئی جی ہزارہ خدمات کے دوران بابا حیدر زمان مرحوم، سردار مہتاب احمد خان، واحد سراج اور سردار فیصل کا بھی تذکرہ کیا۔








