آئی سی سی نے انگلش فاسٹ بائولر لیام پلنکٹ کو بال ٹیمپرنگ سے کلیئر قرار دے دیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں (کل) دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے

دبئی ۔ 13 مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلش فاسٹ بائولر لیام پلنکٹ کو بال ٹیمپرنگ سے کلیئر قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پلنکٹ کی گیند سے چھیڑ چھاڑ کی وڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش رہی جس سے بال ٹیمپرنگ کے بارے کئی سوالات پیدا ہوئے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گورننگ باڈی نے واقع کی چھان بین کے بعد پلنکٹ کو بال ٹیمپرنگ سے کلین چٹ دے دی ہے، آئی سی سی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ آفیشلز کا کہنا ہے کہ پلنکٹ نے گیند کی کنڈیشنز کو تبدیل کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی اور پورے میچ میں ہر اوور کے بعد گیند کا معائنہ کیا گیا ہمیں ٹیمپرنگ کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو ہائی سکورنگ میچ میں 12 رنز سے شکست دی تھی۔