کینیڈی۔28فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی منصوبوں کو فعال کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ICC Men's T20 World Cup 2026 جو اس وقت بھارت اور سری لنکا میں جاری ہے، اس کے انعقاد پر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کا براہِ راست …
آئی سی سی نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی منصوبوں کو فعال کر دیا

مزید خبریں
کینیڈی۔28فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی منصوبوں کو فعال کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ICC Men’s T20 World Cup 2026 جو اس وقت بھارت اور سری لنکا میں جاری ہے، اس کے انعقاد پر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کا براہِ راست کوئی اثر نہیں پڑ رہا، تاہم سفری معاملات کے حوالے سے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایونٹ سے وابستہ کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز، میچ حکام، براڈکاسٹ ٹیموں اور ایونٹ اسٹاف کی بڑی تعداد واپسی کے سفر کے لیے خلیجی ممالک کے ہوائی اڈوں خصوصاً دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) کو بطور ٹرانزٹ حب استعمال کرتی ہے، اس لیے متبادل سفری انتظامات پر کام تیز کر دیا گیا ہے۔آئی سی سی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایونٹ سے منسلک ہر فرد کی حفاظت اور فلاح اولین ترجیح ہے۔
سفری، لاجسٹکس اور سیکیورٹی ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ تمام متعلقہ افراد کم سے کم خلل کے ساتھ بحفاظت اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔ انہوں نے شائقین سے بھی اپیل کی کہ جو افراد ٹورنامنٹ کے لیے سفر کر چکے ہیں یا سفر کا ارادہ رکھتے ہیں وہ متعلقہ حکام کی ہدایات پر گہری نظر رکھیں اور بین الاقوامی سفر سے قبل تمام عوامل کو مدنظر رکھیں۔آئی سی سی کی ٹریول اینڈ لاجسٹکس ٹیم بڑی بین الاقوامی ایئرلائنز کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ یورپ، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے مختلف حب ایئرپورٹس کے ذریعے متبادل روٹس یقینی بنائے جا سکیں۔
سیکیورٹی کنسلٹنٹس متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال کے مطابق فوری رہنمائی فراہم کریں گے، جبکہ ایک خصوصی آئی سی سی ٹریول سپورٹ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے۔آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ٹورنامنٹ کے پرامن اور محفوظ اختتام کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔








