آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم 16 لاکھ امریکی ڈالر انعام کی حقدار ٹھہرے گی

ICC
ICC

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی فاتح ٹیم 16 لاکھ امریکی ڈالر انعام کی حقدار ٹھہرے گی۔ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالر انعام میں ملیں گے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فیصلہ کن میچ 7 سے 11 جون تک اوول، لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ 12 جون ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کی انعامی رقم چیمپئن شپ کے افتتاحی ایڈیشن کے برابر تھی ۔کین ولیمسن کی زیرقیادت نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دو سال قبل ساؤتھمپٹن ​​میں بھارتی ٹیم کو فائنل میں 8وکٹوں سے شکست دی تھی اور فاتح قرار پائی تھی اور فاتح ٹیم کو شاندار میس کے علاوہ 16لاکھ امریکی ڈالر انعام دیا گیا تھا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23 کے تمام 9 ٹیموں میں 38لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔

جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 23 ۔ 2021 سٹینڈنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے 4 لاکھ 50ہزار امریکی ڈالر حاصل کئے ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے جس پر وہ 3لاکھ 50ہزار امریکی ڈالر انعام کی حقدار ٹھہری ہے۔اسی طرح آئی لینڈرز کی پانچویں پوزیشن ہےاور وہ 2 لاکھ امریکی ڈالر انعام کی حقدار ہے۔چھٹے نمبر پر آنے والے نیوزی لینڈ، ساتویں نمبر پر آنے والے پاکستان، آٹھویں نمبر پر آنے والے ویسٹ انڈیز اور نویں نمبر پر آنے والے بنگلہ دیش میں سے کو ہر ایک کو 100,000 ڈالر دیے جائیں گے۔