آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ ، انگلینڈ نے پاکستان کو 53 رنز سے شکست دے دی

169
ICCT20 World Cup
ICCT20 World Cup

پوچیفسٹروم ۔17جنوری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 53 رنز سے شکست دے دی ، پاکستان ویمن نے 157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے، عروب شاہ 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، گزشتہ روز پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے، سیرن سمیل نے 37 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دیگر بیٹرز میں ریانہ میک ڈونلڈ 35 اور گریس سکریونز 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ،

پاکستان کی طرف انوشہ ناصر ، زیب النساء اور اریشہ نور نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، پاکستان کی انڈر 19 ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے ، کپتان عروب شاہ 34 اور شوال ذوالفقار 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں، انگلینڈ کی طرف سے سوفیہ سمیل نے دو وکٹیں حاصل کیں، انگلینڈ کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے اور وہ گروپ میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ، واضح رہے پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں روانڈا کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی ، قومی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری میچ 19 جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔