آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں (کل) ایک میچ کھیلا جائیگا

66

سینٹ لوسیا ۔ 9 نومبر (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ (کل) ہفتہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت (کل) پنجہ آزمائی کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اپنی آب و تاب کے ساتھ شروع ہوگیا ہے۔ میگا ایونٹ 16 دن جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ ایونٹ کے میچز اینٹیگوا اینڈ باربوڈا، گیانا اور سینٹ لوسیا میں کھیلے جائیں گے۔