آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

188
ICC Women's T20 World Cup
ICC Women's T20 World Cup

دبئی۔23ستمبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ۔ کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں قومی ٹیم دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچی ۔ پاکستانی ویمن ٹیم (کل) منگل سے پریکٹس شروع کرے گی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف ہوگا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی ، دوسرے میچ میں 6 اکتوبر اتوار کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا جبکہ ٹیم اپنا تیسرا میچ 11 اکتوبر جمعہ کو آسٹریلیا اور چوتھا میچ 14 اکتوبر پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔