آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پی سی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی آج ہوگی یا نہیں،شائقین تجسس کا شکار

لاہور۔31جنوری (اے پی پی):آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی آج ہفتہ کے روز پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران ہوگی یا نہیں، شائقین کرکٹ تجسس کا شکار ہیں ،اس بارے میں مختلف باتیں زیر گردش ہیں تاہم اصل حقیقت میچ کے دوران سامنے آئے گی ۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی آج …

لاہور۔31جنوری (اے پی پی):آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی آج ہفتہ کے روز پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران ہوگی یا نہیں، شائقین کرکٹ تجسس کا شکار ہیں ،اس بارے میں مختلف باتیں زیر گردش ہیں تاہم اصل حقیقت میچ کے دوران سامنے آئے گی ۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی آج آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹاس کے بعد متوقع تھی تاہم یہ تقریب آخری وقت میں منسوخ کر دی گئی۔

ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ کٹ کی رونمائی ناگزیر وجوہات کی بنا پر موخر کی گئی ہے،مزید بتایا گیا ہے کہ تاحال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یا ممکنہ بائیکاٹ سے متعلق حتمی فیصلہ نہ ہونا بھی اس منسوخی کی ایک ممکنہ وجہ ہو سکتا ہے۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا، صورتحال واضح ہونے کے بعد کٹ کی رونمائی کے لیے نئی تاریخ دیئے جانے کا امکان بھی ہے تاہم میچ کے دوران ہی حقائق سامنے آئیں گے۔