آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنا لوجی سیّد محمد امین الحق

56
وفاقی وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی رہنمائی میں گلگت بلتستان کو بھی ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا عزم ہے،وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنا لوجی سید محمد امین الحق نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جولائی 2020 تا مئی 2021 تک کے عرصے میں 47.1 فیصد ہو چکی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں دورانیہ کے مطابق آئی ٹی برآمدات ایک ارب 90 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کی ہیں جبکہ یہ برآمدات گزشتہ برس ایک ارب 29 کروڑ ڈالر تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ جون 2021 تک 2 ارب ڈالر کا ہدف بھی پورا کرلیں گے ۔تیز ترین برآمدی ترسیلات کیلئے آئی ٹی کمپنیاں اور سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ مبارکباد کے مستحق ہیں۔