اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر سید امین الحق سے چینی کمپنی ہواوے کے وفد نے سی ای او مارک مینگ کی سربراہی میں ان کے دفتر میں ملاقات کی جس دوران انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، کنیکٹوٹی اور ڈیجیٹلائزیشن کے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔سی ای او ہواوے نے کمپنی کی پرفارمنس، پروگرامز اور آئی سی ٹی سیکٹر کے حوالے سے اقدامات کے …
آئی ٹی کے وفاقی وزیر سید امین الحق سے ہواوے کے وفد کی سی ای او مارک مینگ کی سربراہی میںملاقات، انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، کنیکٹوٹی اور ڈیجیٹلائزیشن بارے معاملات پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر سید امین الحق سے چینی کمپنی ہواوے کے وفد نے سی ای او مارک مینگ کی سربراہی میں ان کے دفتر میں ملاقات کی جس دوران انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، کنیکٹوٹی اور ڈیجیٹلائزیشن کے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔سی ای او ہواوے نے کمپنی کی پرفارمنس، پروگرامز اور آئی سی ٹی سیکٹر کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں وفاقی وزیر کو بریف کیا۔وفاقی وزیر نے ہواوے کے وزارت آئی ٹی کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے حوالے سے مشترکہ پروگرام اور آئی ٹی ٹریننگ پروگرام کو سراہا۔انہوں نے کہا ہوواے کے پروگرامز اور آئی سی ٹی سیکٹر کی ترقی کے لیے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ وفد میں ڈپٹی سی ای او ہواوے احمد بلال مسعود اور ڈائریکٹر گورنمنٹ سیکٹر (ہواوے) فواد الحق شامل تھے۔








