آبادی میں بے تحاشا اضافے کے باعث نئے صوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں۔عبدالعلیم خان

"صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آبادی میں بے تحاشا اضافے کے باعث نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔”

مزید خبریں

اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

39

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):صدر استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی)عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آبادی میں بے تحاشا اضافے کے باعث نئے صوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

آئی پی پی کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں 2010 سے ہزارہ صوبے کے لئے آوازیں بلند ہو رہی ہیں ، خوشی ہے کہ خیبرپختونخوا کی اہم سیاسی جماعتیں ہزارہ صوبے کا قیام چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ہزارہ صوبے کے مطالبے کے ساتھ ہے۔ صدرآئی پی پی نے مزید کہا کہ پنجاب اور سندھ میں بھی کے پی کے کی طرح نئے صوبوں کے لئے آوازیں بلند ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں بے تحاشا اضافے کے باعث نئے صوبے وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں۔ عبدالعلیم خان نے جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کے قیام کی بھی حمائیت کرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کی تشکیل سے لوگوں کے مسائل کا حل بے حد ضروری ہے ،یہ قومی مسئلہ ہے، نئے صوبوں کو مصلحت یاسیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملکی مفاد میں مثبت تجویز کسی بھی پلیٹ فارم سے آئے اس کا خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ہر فورم پر نئے صوبوں کی تشکیل کے لئے آواز اٹھاتی رہے گی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ دنیا میں کتنے ممالک کم آبادی کے باوجود پاکستان سے کہیں زیادہ صوبے رکھتے ہیں ۔