اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 17300کیوسک اور اخرج 20000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد4300 کیوسک اور اخراج4300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد8100کیوسک اور اخراج21000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد7100کیوسک اور اخراج3000کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1416.67 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.502 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1113.50 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.639 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.058 ملین ایکڑ فٹ ہے۔