اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے باجوڑ کے علاقے شنڈئی موڑ کے قریب فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ جمعرات کو جاری بیان میں انھوں نے مولانا خان زیب کی شہادت پر اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی …
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی باجوڑ کے علاقے شنڈئی موڑ کے قریب فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے باجوڑ کے علاقے شنڈئی موڑ کے قریب فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ جمعرات کو جاری بیان میں انھوں نے مولانا خان زیب کی شہادت پر اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اور سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی اور کہا کہ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں-








