آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، تربیلا اور منگلا ڈیم بھر گئے

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 233600کیوسک اور اخراج 204400کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 46600کیوسک اور اخراج 46600کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 233600کیوسک اور اخراج 204400کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 46600کیوسک اور اخراج 46600کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد149400 کیوسک اور اخراج 10ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد255400 کیوسک اور اخراج250400 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.980 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1242 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.356 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.089 ملین ایکڑ فٹ ہے۔