اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) واپڈا نے تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں ہفتہ کو پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ ہفتے کو جاری اعدادوشمارکے مطابق دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 265200کیوسک اور اخراج 264800کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 69900کیوسک اور اخراج69900کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کیآمد71100کیوسک اور اخراج71100کیوسک، دریائے چناب میں …
آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، منگلا اور تربیلا ڈیم بھر گئے
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) واپڈا نے تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں ہفتہ کو پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ ہفتے کو جاری اعدادوشمارکے مطابق دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 265200کیوسک اور اخراج 264800کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 69900کیوسک اور اخراج69900کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کیآمد71100کیوسک اور اخراج71100کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 126800کیوسک اور اخراج121200 کیوسک رہا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.980 ملین ایکڑ فٹ اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1242.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.356 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 640.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.035 ملین ایکڑ فٹ رہا۔









