آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 166500کیوسک اور اخراج 165900کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزارکیوسک اور اخراج 38 ہزارکیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر …

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 166500کیوسک اور اخراج 165900کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزارکیوسک اور اخراج 38 ہزارکیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد59300 کیوسک اور اخراج24400 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد82400 کیوسک اور اخراج76700کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.980 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1242.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.356 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ فٹ ہے۔

مزید خبریں