آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

143
Water reservoirs
water has been released

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 24 ہزار 700کیوسک اور اخرج 70 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 77 ہزار700 کیوسک اور اخراج 77 ہزار700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 84 ہزار300 کیوسک اور اخرج 84 ہزار300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار 600کیوسک اور اخراج30 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک ہے۔

ڈیمز میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1465.74 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.675 ملین یکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1182.05 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.209 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 649.00 فٹ ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.278 ملین ایکڑ فٹ ہے۔