آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری

79

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد74400 کیوسک اور اخراج 77000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر میں آمد 14400 کیوسک اور اخراج14400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد15800 کیوسک اور اخراج45000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر میں آمد23300 کیوسک اور اخراج 10000کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1529.81 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.919 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1209.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.964 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.173 ملین ایکڑ فٹ ہے۔