ریاض ۔25جون (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود بزشکیان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی ولی عہد نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے مملکت کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا کہ ’یہ جنگ بندی خطے میں سکیورٹی اور استحکام کی بحالی …
سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، جنگ بندی پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔25جون (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود بزشکیان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی ولی عہد نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے مملکت کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا کہ ’یہ جنگ بندی خطے میں سکیورٹی اور استحکام کی بحالی اور مزید تصادم کے خطرے کو روکنے میں معاون ثابت ہوگی۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے تنازعات کے حل کے لیے ترجیحی راستے کے طور پر سفارتی مذاکرات کی سپورٹ کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا۔ایران کے صدر نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں مملکت کے موقف پر شکریہ ادا کیا۔ خطے کی سکیورٹی اور استحکام کی بحالی کی کوششوں میں سعودی ولی عہد کے کردار کی تعریف کی۔








