اسلام آباد ۔ 14مئی (اے پی پی) آبی ذخائر میں پانی کی آمد ایک لاکھ 97 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 32 ہزار 800 کیوسک ہوگیا ہے۔ انڈس ریور سسٹم تھارٹی ارسا کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1463.39 فٹ اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1213.20 فٹ ہوگئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 56 ہزار 500 کیوسک …
آبی ذخائر میں پانی کی آمد1,97,800کیوسک ، اخراج2,32,800 کیوسک ہوگیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14مئی (اے پی پی) آبی ذخائر میں پانی کی آمد ایک لاکھ 97 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 32 ہزار 800 کیوسک ہوگیا ہے۔ انڈس ریور سسٹم تھارٹی ارسا کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1463.39 فٹ اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1213.20 فٹ ہوگئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 56 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 95 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 58 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک رہا ۔ کالا باغ سے پانی کا اخراج 50 ہزار 900 کویسک ، تونسہ سے پانی کا اخراج ایک لاکھ 14 ہزار 200 کیوسک اور سکھر بیراج سے پانی کا اخراج 25 ہزار 900 کیوسک رہا۔







