آبی وسائل کے وفاقی وزیر بیرسٹر علی ظفر کے زیر صدارت اجلاس دیامر بھاشا ڈیم منصوبے میں حائل مختلف مسائل اور ان کے حل کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) آبی وسائل کے وفاقی وزیر بیرسٹر علی ظفر کے زیر صدارت اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم منصوبے میں حائل مختلف مسائل اور ان کے حل کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا …
آبی وسائل کے وفاقی وزیر بیرسٹر علی ظفر کے زیر صدارت اجلاس
آبی وسائل کے وفاقی وزیر بیرسٹر علی ظفر کے زیر صدارت اجلاس
دیامر بھاشا ڈیم منصوبے میں حائل مختلف مسائل اور ان کے حل کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) آبی وسائل کے وفاقی وزیر بیرسٹر علی ظفر کے زیر صدارت اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم منصوبے میں حائل مختلف مسائل اور ان کے حل کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی از سر نو بحالی اور صوبہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے درمیان سرحدی تنازعے جیسے مسائل کو حل کرنے کے لئے بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے قائم بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے اس میں گلگت بلتستان حکومت کو نمائندگی دے کر دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی ازسر نو بحالی سمیت تمام ایشوز کو حل کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی ہدایت کی کہ ایک اور بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے جس میں گلگت بلتستان اور صوبہ خیبر پختونخوا کے درمیان سرحدی تنازعے کا مکمل جائزہ لے کر جلد از جلد حل تلاش کیا جائے۔









