آج جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ، 1947 میں اسی روز بھارت نے لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا،حریت رہنما عبدالحمید لون

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):حریت رہنما عبد الحمید لون نے شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 1947 میں اسی دن جموں میں بھارت نے مسلمانوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا اور آر ایس ایس کے دہشت گردوں نے تقریباً پانچ لاکھ مسلمانوں کو شہید کیا ۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا …

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):حریت رہنما عبد الحمید لون نے شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 1947 میں اسی دن جموں میں بھارت نے مسلمانوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا اور آر ایس ایس کے دہشت گردوں نے تقریباً پانچ لاکھ مسلمانوں کو شہید کیا ۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ برطانوی جریدے نے اس وقت دو لاکھ سنتیں ہزار کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کی تصدیق کی۔

حریت رہنما نے کہا کہ حکومت کانگریس کی سرپرستی میں جن سنگھ اور آر ایس ایس نے مسلمانوں کا قتل عام کیا،نومبر 1947 مسلمانوں کے قتل عام کی المناک کہانی ہے جس پر تاریخ بھی شرمسار ہے۔عبدالحمید لون نے کہا کہ 1947 میں مسلمانوں کی نسل کشی کی گئی اور بھارتی درندگی کا پردہ چاک ہوا،یہ قتل عام ایک منظم سازش تھی تاکہ جموں میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کیا جاسکے،آر ایس ایس اور جن سنگھ کے دہشت گردوں نے ہزاروں خواتین کو اغوا کرلیا تھا۔

عبدالحمید لون نے کہا کہ آر ایس ایس نے ہزاروں خواتین کی آبرو ریزی کی ،مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتش کیا اور لوٹ مار کی،بھارت کے پرتشدد مظالم کے باوجود کشمیری عوام کے جذبے کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ یوم شہدائے جموں بھارت کے وحشیانہ مظالم کا نشانہ بننے والے معصوم کشمیریوں کو آج بھی یاد ہے،بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری عوام آزادی کے شمع کو روشن کئے ہوئے ہیں۔