آج شکست خوردہ اور سیاسی منافقت کے علمبرداروں کا پھر اکٹھ ہو گا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج شکست خوردہ اور سیاسی منافقت کے علمبرداروں کا پھر اکٹھ ہو گا۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آج کے اجتماع میں وہ اپنی شکست و ریخت اور رسوائی کی وضاحتیں دیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں عوامی وسائل کھانے والے …

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج شکست خوردہ اور سیاسی منافقت کے علمبرداروں کا پھر اکٹھ ہو گا۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آج کے اجتماع میں وہ اپنی شکست و ریخت اور رسوائی کی وضاحتیں دیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں عوامی وسائل کھانے والے پشیمانی اور ندامت کی بجائے ڈھٹائی کا ثبوت دے رہے ہیں۔