19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںآج ملک کے معاشی حالات پہلے سے بہتر ہو چکے ہیں، اس...

آج ملک کے معاشی حالات پہلے سے بہتر ہو چکے ہیں، اس بار رمضان بازاروں کو بہتر طور پر کنٹرول کیا گیا ، مہنگائی میں کمی آئی ،سیف الملوک کھوکھر

- Advertisement -

لاہور۔1اپریل (اے پی پی):صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ آج ملک کے معاشی حالات پہلے سے بہتر ہو چکے ہیں، اس بار رمضان بازاروں کو بہتر طور پر کنٹرول کیا گیا جس سے مہنگائی میں نمایاں کمی آئی۔ آج روتا ہوا نہیں بلکہ کھیلتا ہوا پنجاب نظر آرہا ہے۔ وہ منگل کو اپنی رہائش گاہ کھوکھر پیلس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود جو 22 فیصدسے 12 فیصد ہو چکی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان ملک کے ڈیفالٹ کا رونا روتے رہے، لیکن ہم اس بار ایسے منصوبے لائیں گے جو پہلے کبھی نہیں آئے۔ ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ قوم کے لیے عید اسی دن ہو گئی تھی جب 8 فروری کو شہباز شریف وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ مریم نواز اور شہباز شریف کے منتخب ہونے پر قوم کو امید کی کرن نظر آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں کا نظام پہلے سے بہتر ہو چکا ہے، وزیر اعلیٰ خود ہسپتالوں کے دورے کر رہی ہیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ماڈل بازار کو باقاعدہ ایک اتھارٹی بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال مہنگائی میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل بازاروں کی تعداد کو 10 سے 14 تک وسعت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب کے ہر شہر میں ماڈل بازار بنائے جائیں گے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577784

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں