آج میں جموں و کشمیر کے ان 22 غیور نوجوانوں کے جذبے اور ہمت کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے 13 جولائی 1931 کو ڈوگرہ سامراجی قوتوں کو للکارا، "حق خودارادیت” کے اس عظیم مقصد کے حصول کیلیے قربانیوں کا سفر آج تک جاری ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شہدائے کشمیر کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ آج میں جموں و کشمیر کے ان 22 غیور نوجوانوں کے جذبے اور ہمت کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے 13 جولائی 1931 کو ڈوگرہ سامراجی …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شہدائے کشمیر کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ آج میں جموں و کشمیر کے ان 22 غیور نوجوانوں کے جذبے اور ہمت کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے 13 جولائی 1931 کو ڈوگرہ سامراجی قوتوں کو للکارا اور جام شہادت نوش کرتے ہوئے کئی دہائیوں سے جاری "حق خود ارادیت” کی جدوجہد کو پھر سے ترو تازہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ "حق خودارادیت” کے اس عظیم مقصد کے حصول کیلئے قربانیوں کا سفر آج تک جاری ہے اور کوئی بھی جبر ان غیور کشمیریوں کے جذبہ جانثاری پر غالب نہیں آ سکتا۔