ٹیلی کمیونیکیشن ایکوپمنٹ کے معیارات سے متعلق ضوابط کانفاذ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ، 1996 کی دفعہ 28 کے تحت وفاقی حکومت کی منظوری سے ٹیلی کمیونیکیشن ایکوپمنٹ کے معیارات سے متعلق ضوابط، 2024 کو گزٹ آف پاکستان (S.R.O. 1110(I)/2026 کے ذریعے نوٹیفائی کر دیا ہے۔

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ، 1996 کی دفعہ 28 کے تحت وفاقی حکومت کی منظوری سے ٹیلی کمیونیکیشن ایکوپمنٹ کے معیارات سے متعلق ضوابط، 2024 کو گزٹ آف پاکستان (S.R.O. 1110(I)/2026 کے ذریعے نوٹیفائی کر دیا ہے۔

یہ ضوابط پی ٹی اے کے تمام لائسنس ہولڈرز، ٹیلی کمیونیکیشن ایکوپمنٹ کے مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان پر لاگو ہوں گے۔یہ ضوابط درآمد کنندگان، لائسنس ہولڈرز، مینوفیکچررز، وینڈرز اور صنعت کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد وضع کیے گئے ہیں۔منگل کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق ان ضوابط کے تحت مختلف ٹیلی کمیونیکیشن ایکوپمنٹ کے معیارات اور جانچ کا طریقہ کار متعین کیا گیا ہے، جن کا مقصد عالمی معیارات سے مطابقت، باہمی ہم آہنگی، خدمات کے اعلیٰ معیار، مقامی مینوفیکچرنگ اور ملکی معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

تمام ٹیلی کمیونیکیشن ایکوپمنٹ، خواہ مقامی سطح پر تیار کردہ ہوں، درآمد کیے گئے ہوں یا نیٹ ورکس میں نصب اور زیرِ استعمال ہوں، مقررہ تکنیکی معیارات کی پابندی کے تابع ہوں گے۔ ان معیارات میں الیکٹرومیگنیٹک کمپیٹیبلٹی(ای ایم سی) ریڈیو فریکوئنسی، صحت و تحفظ اور دیگر قابلِ اطلاق تکنیکی خصوصیات شامل ہیں۔ ایکوپمنٹ کی درآمد، تنصیب یا عملی استعمال سے قبل پی ٹی اے سے سرٹیفکیٹ آف کمپلائنس حاصل کرنا لازمی ہوگا۔پی ٹی اے ٹیکنالوجی کے فروغ اور مسابقتی ٹیلی کمیونیکیشن ایکو سسٹم کی ترویج کے لیے پرعزم ہے۔ یہ ضوابط پی ٹی اے کی ویب سائٹ https://www.pta.gov.pk/category/regulations-1674158059-2023-05-30 پر دستیاب ہیں۔