گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ میں ماں جی ٹرسٹ بیول کے زیر اہتمام مستحق طلباء میں سکول یونیفارمز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں اساتذہ، ٹرسٹ کے نمائندگان اور طلباء نے شرکت کی
ماں جی ٹرسٹ بیول کے زیر اہتمام مستحق طلباء میں سکول یونیفارمز تقسیم

مزید خبریں
کلرسیداں، 08 ستمبر (اے پی پی):گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ میں ماں جی ٹرسٹ بیول کے زیر اہتمام مستحق طلباء میں سکول یونیفارمز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں اساتذہ، ٹرسٹ کے نمائندگان اور طلباء نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماسٹر چوہدری محمد رمضان نے ماں جی ٹرسٹ بیول کی تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے چوآخالصہ سکول کے مستحق طلباء کے لیے مسلسل تعاون پر ٹرسٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بانی ٹرسٹ اقبال بھٹی کی تعلیمی و فلاحی جدوجہد کو سراہا۔اس موقع پر چوآخالصہ سکول کے لیے ماں جی ٹرسٹ کے مستقل نمائندے ماسٹر (ر) محمد اسحاق حیدری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماں جی ٹرسٹ کی جانب سے مستحق طلباء کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لیے کی جانے والی کاوشیں قابل قدر ہیں۔
طلباء کو بھی چاہیے کہ وہ اس جذبہ ایثار سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے حصول علم میں دلجمعی، محنت اور لگن کا مظاہرہ کریں تاکہ اپنے روشن مستقبل کی راہ ہموار کر سکیں۔پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ ساجد جاوید نے ماں جی ٹرسٹ کی جانب سے ادارے اور طلباء کے لیے کی جانے والی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ٹرسٹ کی بہترین کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں مستحق طلباء کی معاونت ایک عظیم خدمت ہے جس سے طلباء میں تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ مزید پروان چڑھتا ہے۔تقریب کے اختتام پر ماں جی ٹرسٹ کی جانب سے مستحق طلباء میں سکول یونیفارمز تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے رہنماؤں اور ڈائریکٹر ٹرسٹ جناب ملک عبدالغفور سمیت اساتذہ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔







