نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے منگل کو جاری بیان کے مطابق انہوں نے ملک میں چینی کے وافر ذخائر کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ذخائر اور متوقع پیداوار مل کر آئندہ کرشنگ سیزن تک ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں۔

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے منگل کو جاری بیان کے مطابق انہوں نے ملک میں چینی کے وافر ذخائر کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ذخائر اور متوقع پیداوار مل کر آئندہ کرشنگ سیزن تک ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں۔

انہوں نے غذائی تحفظ، مارکیٹ کے استحکام اور ضروری اشیاء کی مناسب نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی، مؤثر رابطہ اور بروقت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں وزیر خوراک، وزیر اطلاعات، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری تجارت اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔