سرگودھاپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مویشی چوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیرمحمد نعیم کی ہدایت پرتھانہ کڑانہ پولیس نےکارروائی کرتےہوئےمویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کوگرفتارکر لیا
سرگودھاپولیس کی کارروائی ، 5 مویشی چورگرفتار

مزید خبریں
سرگودھا۔ 08 ستمبر (اے پی پی):سرگودھاپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مویشی چوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیرمحمد نعیم کی ہدایت پرتھانہ کڑانہ پولیس نےکارروائی کرتےہوئےمویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کوگرفتارکر لیا۔ ملزمان جعفر اور ذاکر کے قبضہ سے 7 لاکھ 80 ہزارروپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ مالِ مسروقہ میں بھینسں اور بکریاں شامل ہیں جو کہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 3 مویشی چور گرفتار کر لیے۔ تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتےہوئےمویشی چوری میں ملوث3رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں زاہد، کلیم اور علیم کے قبضہ سے 4 لاکھ سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا جو کہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔ گرفتار پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئےہیں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور تفتیش جاری ہے۔







