کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت مزید بہتر اقدامات کر رہی ہے اور مزید اربوں روپیہ خرچ کر رہی ہے جو کہ پہلے کسی بھی حکومت نے نہیں کیا
عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں،کمشنر لاہور ڈویژن
سانگلہ ہل۔ 08 ستمبر (اے پی پی):کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت مزید بہتر اقدامات کر رہی ہے اور مزید اربوں روپیہ خرچ کر رہی ہے جو کہ پہلے کسی بھی حکومت نے نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کے دوران تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سانگلہ ہل میں میڈیا کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا ۔دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رعنا حمید اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل اسامہ امانت و دیگر افسران موجود تھے۔
کمشنر نعمان یوسف نے ہل پارک پی ڈی پی کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلیف دینے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ بھر میں جاری بیوٹیفیکیشن کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا اور ان جاری ترقیاتی کاموں میں ہرگز سستی نہیں برداشت کی جائے گی کیونکہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے اور بیوٹیفکیشن کا کام مکمل ہونے پر شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ۔
آخر میں کمشنر لاہور نے اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے اپنے ہاتھوں سے پودے بھی لگائے۔








