عیدگاہ شریف کے قریب 16 سالہ لڑکا مبینہ خودکشی کے واقعہ میں جاں بحق، پولیس کی تفتیش جاری

عیدگاہ شریف کے قریب 16 سالہ لڑکا مبینہ خودکشی کے واقعہ میں جاں بحق، پولیس کی تفتیش جاری

راولپنڈی ۔8ستمبر (اے پی پی):عیدگاہ شریف کے قریب اصغر مال روڈ پر 16 سالہ لڑکے کے مبینہ خودکشی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی 3 ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، جہاں امدادی اہلکاروں نے لڑکے کو مردہ حالت میں پایا۔

متعلقہ تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابتدائی طور پر لڑکے کی جانب سے مبینہ خودکشی کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔