لاہور میں ستھرا پنجاب ایجنسی کی ٹیمیں متحرک،950 کلومیٹر سے زائد سویپنگ مکمل

لاہور میں عوامی مقامات پر بہترین صفائی انتظامات کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیمیں متحرک ہیں۔ شہر بھر میں اوور ہیڈ بریجز ، فٹ پاتھ اور روڈ ڈیوائیڈر کی واشنگ کی گئی جبکہ بس سٹاپس

لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):لاہور میں عوامی مقامات پر بہترین صفائی انتظامات کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیمیں متحرک ہیں۔ شہر بھر میں اوور ہیڈ بریجز ، فٹ پاتھ اور روڈ ڈیوائیڈر کی واشنگ کی گئی جبکہ بس سٹاپس، بس ٹرمینلز، ریلوے اسٹیشنز، مسافر خانوں اور دیگر عوامی مقامات پر بھی عملہ تعینات ہے۔ تمام شاہراہوں اور کمرشل مارکیٹس میں صفائی عملہ مکینیکل اور مینوئل سویپنگ پر مامور ہے۔ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی مکینیکل سویپنگ، واشنگ ایکٹیویٹی دن اور رات کی شفٹ میں بھی جاری ہے۔

موثر صفائی اقدامات کے تحت مین بلیوارڈز پر موجود یو ٹرنز اور سروس لینز پر بھی مینوئل سکریپنگ اور مکینیکل سویپنگ بھی جاری ہے۔ مزید برآں روزانہ کی بنیاد پر 950 کلومیٹر سے زائد مکینکل سویپنگ، 150 کلومیٹر سے زائد مکینکل واشنگ مکمل کی جا رہی ہے۔ شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات فراہم کرنا ہی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔