آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی ڈاکٹر عارف علوی کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ڈاکٹر عارف علوی کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو باکو سے یہاں موصول ہونے والے پیغام میں آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ ”میں آپ کو انتخابات میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں“۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اور پا کستان کے درمیان اچھے دوستانہ …

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ڈاکٹر عارف علوی کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو باکو سے یہاں موصول ہونے والے پیغام میں آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ ”میں آپ کو انتخابات میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں“۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اور پا کستان کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی موجودہ اعلیٰ سطح ہمارے لوگوں کی خواہش اور روایات کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں باہمی اعتماد اور معاونت پر مبنی تعلقات کو جاری رکھنے کیلئے کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے پاکستانی عوام کی خوشحالی کیلئے ڈاکٹر عارف علوی کی اچھی صحت، خوشی اور کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید خبریں